ژند بافی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گانا گانا، خوش الحانی، نغمہ سرائی، زمزمہ خوانی۔ خدمت ہے ژند بافی گلشن طیور کی ازبر ہیں عندلیب کو سطریں زبور کی ( ١٩٣٣ء، صوت تغزل، ١٩٦ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'ژند' اور 'باف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'ژند بافی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٣ء کو "صوت تغزل" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث